ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وراٹ کوہلی کو ہاردک پانڈیا میں دکھتی ہے آل راؤنڈربین اسٹوکس کی جھلک

وراٹ کوہلی کو ہاردک پانڈیا میں دکھتی ہے آل راؤنڈربین اسٹوکس کی جھلک

Mon, 31 Jul 2017 16:52:25    S.O. News Service

نئی دہلی،30جولائی(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار آل راؤنڈر کا کردار ادا کرنے کے لئے کپتان وراٹ کوہلی نے ہاردک پانڈیاکا موازنہ بین اسٹوکس سے کیا ہے۔وراٹ نے کہا کہ پانڈیا آنے والے وقت میں ہندوستان کے لئے سب سے اچھا آل راؤنڈر ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے میچ کانفرنس میں کہا کہ پانڈیا میں انگلینڈ کے بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی بین اسٹوکس جیسی قابلیت ہے اورہندوستان کے لئے وہ ا سٹوکس جیسے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ہندوستان کے لئے پانڈیا نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا اور ہندوستان کے لئے ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 289ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ہاردک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تابڑ توڑ 49گیندوں پر نصف سنچری (50رن)بنایا جس میں 3شاندار چھکے شامل تھے، ساتھ ہی پہلی اننگز میں ایک وکٹ لے کر اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


Share: